سانحہ 12مئی کے 7مقدمات کی سماعت 11مئی تک ملتوی کردی
کراچی (نوائے وقت نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 12مئی کے 7مقدمات کی سماعت 11مئی تک ملتوی کردی ہے ۔ہفتہ کو سانحہ 12 مئی کے 7مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی سماعت کے موقع پر مئیر کراچی وسیم اختر سمیت اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے مقدمات کی تیاری کے لیے وکلا کو مہلت دیتے ہوئے مزید سماعت گیارہ مئی تک ملتوی کردی،کیس میں مئیر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے،عدالت مقدمے کے 14 مفرور ملزمان کو پہلے ہی اشتہاری قرار دی چکی ہے،کیس میں ملزم عمیر صدیقی جیل میں ہے،ملزمان کے خلاف تھانہ ائیرپورٹ اور دیگر تھانوں میں درج ہے۔