چین کے بعد روس اور ترکی کیساتھ بھی جوائنٹ ونچر شروع کریں گے: شیخ رشید
راولپنڈی (آئی این پی)وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایم ایل ون پر دستخط ہوگئے، ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار دیں گے، چین کے بعد روس اورترکی کے ساتھ جوائنٹ ونچرشروع کرنے جا رہے ہیں ریلوے نے پاک فضائیہ کے ساتھ آئل سپلائی کا معائدہ کیا ہے،تمام قومی اداروں کو تیل کی فراہمی ریلوے سے کرنے کا پروگرام ہے،مافیا ریلوے کے ذریعے تیل کی ترسیل میں رکاوٹ ڈال رہا ہے، جب غریب کی باری آتی ہے توہرحکومت کہتی ہے خزانہ خالی ہے،ہماری درخواست پر فوج کے پاس کھڑی مال بردار گاڑیاں ریلوے کے حوالے کر دی گئی ہیں،نالہ لئی منصوبہ بھی مکمل کریں گے۔ 8،9 ماہ میں 20 ٹرینیں چلائی ہیں اوران کے لیے کچھ درآمد نہیں کیا۔وزیر ریلوے نے کہا کہ فریٹ کا ٹارگٹ ابھی پورا نہیں کرسکے، مسافرٹرینوں سے زیادہ کمایا ہے، ایک سال میں فریٹ ٹرینوں کو20 کردیں گے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ 5 درجے تک ملازمین کی تنخواہیں بڑھا دیں، جب غریب کی باری آتی ہے توہرحکومت کہتی ہے خزانہ خالی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کہتے ہیں آرام حرام ہے اورکچھ لوگ کہتے ہیں کام حرام ہے، ہماری ایسے لوگوں کے خلاف جنگ جاری ہے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ آرمی چیف سے درخواست کی تھی ہمارے پاس فریٹ ٹرینیں نہیں، ان کا شکرگزارہوں انہوں نے ہماری درخواست منظورکرلی، فوج کے پاس کھڑی مال بردار گاڑیاں ریلوے کے حوالے کر دی گئی ہیں۔شیخ رشید احمد کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ 15 سے 20 فریٹ ٹرینیں ٹریک پر لے آئیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کو ورثے میں بہت مسائل ملے ہیں، ہم نے مسافر ٹرینوں میں گزشتہ سال کی نسبت چار ارب روپے زیادہ کمائے ہیں، پاکستان ریلوے نے پاک فضائیہ کے ساتھ آئل سپلائی کا معائدہ کیا ہے،تمام قومی اداروں کو تیل کی فراہمی ریلوے سے کرنے کا پروگرام ہے،مافیا ریلوے کے ذریعے تیل کی ترسیل میں رکاوٹ ڈال رہا ہے، نرسنگ ہسپتال اور نرسنگ کالج بنا رہے ہیں، راولپنڈی میں طالبات کیلئے متعدد کالج قائم کیے، نالہ لئی منصوبہ بھی مکمل کریں گے، ماضی میں نالہ لئی ایکسپریس26ارب کا تھا جو اب 80ارب کا منصوبہ بن چکا ہے، لئی ایکسپریس وے سواں سے شروع ہو کر پشاور موڑ تک جائے گا،لئی ایکسپریس وے کے ساتھ 8,8منزلہ پلازے تعمیر کیے جائیں گے،ریلوے ورکشاپ اور سی ڈی ایل کے مزدوروں کو عید سے قبل3,3ہزار روہے دیے جائیں گے،ایم ایل ون پر دستخط ہوگئے، ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار دیں گے،خواہش نے کہ ریلوے کے تمام ملازمین کا ایک ایک سکیل بڑھا دیا جائے، ریلوے میں چوروں کی کوئی جگہ نہیں ہے، سب کو کام کرنا ہوگا، پاکستان ریلوے تیز ترین ترقی کرنے والا ادارہ بنے گا۔