آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کے چھ بینچوں کی تشکیل
اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں آئیندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے چھ بینچز تشکیل دے دیئے گے 4بینچز اسلام آباد جبکہ ایک ایک بنچ ، لاہوراور پشاور رجسڑی میں مقدمات کی سماعت کرے گا اہم مقدمات میں نجی سکول فیس کیس طیبہ تشدد کیس اور گلوکارہ میشا شفیع کیس سمیت دیگر مقدمات شامل ہیں اسلام آباد میں بینچ نمبر1 چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ جسٹس سردار طارق اور جسٹس سجاد علی شاہ بینچ نمبر 2جسٹس عظمت سعید جسٹس قاضی فائیز عیسی اورجسٹس فیصل عرب بینچ نمبر 3 جسٹس مشیر عالم جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس یحی آفریدی بینچ نمبر 4 جسٹس عمر عطا بندیال جسٹس مقبول باقر اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل ہو گا لاہور رجسڑی میں بینچ جسٹس منظور ملک جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس قاضی محمد امین مشتمل ہو گا پشاور رجسڑی میں بینچ جسٹس گلزار احمد اور جسٹس مظہر عالم پر مشتمل ہو گا پیر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے اہم مقدمات میں نجی سکول فیس کیس طیبہ تشدد کیس اور گلوکارہ میشا شفیع کیس سمیت دیگر مقدمات شامل ہیں کراچی ، ا ور کوئٹہ رجسڑیوں میں مقدمات کی سماعت نہیں ہو گی۔