سپریم کورٹ ، بنی گالا تجاوزات ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بنی گالا تجاوزات ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقرر کردیا ،جسٹس عمرعطاء بندیال کی سربراہی میں بینچ سماعت کریگا۔ سپریم کورٹ میں بنی گالاتجاوزات ازخودنوٹس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ،جسٹس عمرعطاء بندیال کی سربراہی میں 3رکنی بینچ منگل کوسماعت کریگااس حوالے سے سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل،ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباداورپنجاب کونوٹسزجاری کردیئے ۔