یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ اور یونین کے مذاکرات کامیاب
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی انتظامیہ اور ورکرز یونین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد ملازمین نے دھرنا ختم کر دیا ،ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی سٹورز پر وزیراعظم کے رمضان ریلیف پیکج 2019 ء پیر عمل درآمد کا آغاز کر دا گیا 19 اشیاء پر خصوصی رعایت فراہم کی جارہی ہے ،ترجمان کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ورکرز یونین ملازمین کے ساتھ اپنے مطالبات کے حق میں کارپوریشن کے ہیڈ آفس کے باہر دھرنا دے رہے تھے لیکن انتظامیہ کی جانب سے بروقت مزاکرات اور مطالبات کے حق میں یقین دہانی کی وجہ سے دھرنا ختم کر دیا گیا ہے اور ملک بھر کے سارے سٹورز کھل گئے ہیں اور مضان پیکج کے تحت سبسڈایزڈ اشیاء کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے ، وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز کے زریعے عوام کیلئے 2ارب کی سبسڈی کا اعلان کیا تھا جس کے نتیجے میں یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان کے دوران 19 اشیاء پر خصوصی سبسڈی دی جائے گی۔ ملک بھر میں پیکج کی خصوصی مانیٹر نگ کی جائے گی جس کیلئے ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہے ہیڈ آفس میں کنٹرول روم بھی بنا دیا گیا ہے تاکہ عوام تک وفاقی حکومت کی سبسڈی احسن طریقے سے پہنچائی جائے اشیائ کے معیار اور قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئیگا۔