فیصل آباد : نشاط آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ‘ کانسٹیبل جاں بحق
فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) فیصل آباد میں تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق کانٹیبل وقاص اپنے گھر کے باہر موجود تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔