صدر‘ وزیراعظم 69 فیصد آبادی کو صاف پانی کی عدم فراہمی کا نوٹس لیں: ایم کیو ایم
کراچی (نوائے وقت نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کی اراکین اسمبلی نے زرائع ابلاغ میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق جس میں پاکستان کی 69فیصد آبادی نہ صرف پینے کے صاف پانی سے محروم ہے بلکہ انہیں آلودہ پانی جو مضر صحت ہے فراہم کیا جا رہا ہے جس کی نشاندہی عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں بھی کی ہے ،اراکین اسمبلی نے کہا کہ فراہمی آب کی زمہ داری یوں تو بلدیاتی حکومتوں کی ہوتی ہے لیکن صوبہ سندھ میں یہ اختیار بھی صوبائی حکومت نے اپنے پاس رکھا ہواہے۔ اراکین اسمبلی نے صدر پاکستان،وزیر آعظم اور چاروں صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پینے کا صاف پانی جو کہ انسان کی بنیادی ضرورت ہے اس کی سہولت عوام تک پہنچانے کی زمہ داری کو پورا کریں تاکہ معاشرہ صحت مندی کے رجحان کی طرف گامزن ہو۔