پروموشن کمیٹی کا اجلاس
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت )سینئر سول جج سول ڈویژن فیصل جمیل خان کی سربراہی میں پروموشن کمیٹی کا اجلاس ڈسٹرکٹ کورٹ میں ہوا جس میں تینوں سینئر سول ججز نے شرکت کی جنہوں نے محمد پرویز کو سول ناظر کے عہدہ پر ترقی دیتے ہوئے انکی تعیناتی کے احکامات جاری کئے جبکہ حافظ حمید اللہ کو نائب ناظر کے عہدہ پر ترقی دیکر بطور نائب ناظر تعمیل تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ، ترقی پانے والے دونوں حضرات نے اپنے نئے عہدوں کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ۔