• news

زندگیوں میں تبدیلی لانے کا بہترین موقع ’’ماہ رمضان ‘‘ہے: رائے الطاف حسین

نوا ں کوٹ(نامہ نگار )جماعت اسلامی یوتھ کے صوبائی رہنما ڈاکٹر رائے الطاف حسین نے کہا ہے کہ گناہوں کو چھوڑنے اور نیکی کے کام کرنے پر طبیعت کا مائل ہونا اور اپنے گناہوں کے انجام سے ڈر کر ان سے بچنے کی کوشش کرنا تقویٰ ہے اور ماہ رمضان کا بڑا اور اہم مقصد تقویٰ کا حصول ہے اپنی زندگیوں میں تبدیلی لانے کا بہترین موقع ’’ماہ رمضان ‘‘ہے، اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر رائے الطاف حسین نے کہا کہ ماہ رمضان کی فضیلتیں اور برکتیں حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ جھوٹ،بہتان ،چغلی غیبت اور لڑائی جھگڑے سے بچاجائے۔

ای پیپر-دی نیشن