• news

عبیر ٹرسٹ میں خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں سپردخاک کر دیں

لاہور (پ ر) لاہور کے مختلف علاقوں سے ملنی والی نامعلوم افراد کی لاشیں جن میں تھانہ نولکھا کے علاقے ایک موریہ پل کے قریب سے ملنے والی 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش فرخ آباد گھاٹی جی ٹی روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے اور بعد میں انتقال کر جانے والی 70 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش اور نواز شریف ہسپتال کے قریب سے ملنے والی 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش سمیت 3 افراد کی لاشوں کو عبیر ویلفیئر ٹرسٹ میں سپردخاک کر دیا۔ ورثاء عبیر ویلفیئر ٹرسٹ 97 جی ٹی روڈ شاہدرہ لاہور سے رابطہ کریں۔ فون 37911197

ای پیپر-دی نیشن