• news

جہیز کی رسم معاشرے کیلئے ناسور سے کم نہیں:شریف الدین قذافی

لاہور(خصوصی نامہ نگار) سنی تحریک کے ضلعی صدر شریف الدین قذافی نے کہا ہے کہ رسم جہیز ہمارے معاشرے کیلئے کسی زخم ناسور سے کم نہیں،جہیز جیسی سماجی برائی نے معاشرے کو اندر اور باہر سے کھوکھلا کردیا ہے، ہمارا معاشرہ بے حیائی اورفرسودہ رسم ورواج کی دلدل میں ڈوب چکا ہے، شادی جہیز کیلئے نہیں سنت رسول ؐاور اللہ عزوجل کی رضا کیلئے کرنی چاہیے، رسم جہیزنے کثرت طلاق کی صورت میں ہمارے معاشرے میں تباہی وبربادی کے دروازے کھولے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جہیزسے چھٹکاراحاصل کرنے کیلئے حکومتی سطح پر ٹھوس اور عملی اقدامات کرنا ہوگئے،معاشرے کو جہیز جیسی بری لعنتوں سے پاک کرنا ہماری مذ ہبی اوراخلاقی ذمہ داری ہے۔ـ ا نہوں نے کہاکہ جہیزہمارے معاشرے کیلئے ایک عذاب ہے،جہیز معاشرے میں بگاڑ کا سبب بن رہا ہے،اس کی وجہ سے اکثرغریب خاندان کی لڑکیاںخود کو اپنے والدین پر بوجھ سمجھتی ہیںاور وہ خود کشی کرلیتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کثرتِ جہیز کے لالچ میں طلاق دیکر اسلامی اُصولوں کا کھلا مذاق اُڑایا جارہا ہے،جہیز کے لین دین نے لاکھوں بیٹیوں کی زندگی کو جہنم بنا رکھا ہے،جہیز ہمارے معاشرے میں بہت سی فرسودہ رسموں میں سے ایک رسم ہے جس سے چھٹکارا پانا ناممکن ہے۔

ای پیپر-دی نیشن