اسفند یار سے ملاقات ‘ عمران کے پاس عوامی مشکلات کے حل کا پروگرام نہیں: زرداری
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آصف زرداری سے اے این پی خیبر پی کے صدر ایمل اسفند یار ولی نے ملاقات کی‘ ملک کی معمولی بالخصوص خیبر پی کے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اعلامیہ کے مطابق خیبر پی کے میں پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن‘ مہنگائی‘ عوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا‘ آصف زرداری نے کہا کہ حکومت کی بنیادی ترجیح صرف سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانا ہے۔ سلیکٹڈ وزیراعظم کے پاس عوام کی مشکلات ختم کرنے کا کوئی پروگرام نہیں۔ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معاشی بحران سونامی بن جائیگا۔حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث مہنگائی اور بیروزگاری میں شدید اضافہ ہوگا۔