• news

عوام 6سے 8ماہ صبر کریں ،مشکلات ختم ہو نگی :پرویز خٹک

نوشہرہ(صباح نیوز)وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عوام کی ساری مشکلات بہت جلد ختم ہوجائیں گی، بس 6 سے 8 ماہ صبر سے کام لیں،بیرون ملک پیسا بھیجنے والوں کا مقدر جیل ہے،کو ئی این آر او نہیں ہو گا۔ بختی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان حقیقی معنوں میں پا کستان ن کو اپنے پائو ں پر کھڑا کرنے، ملک کو اقتصادی بحرانوں سے نکا لنے، کرپشن و دہشت گردی ے خاتمے اور خطے میں امن کی خاطر کو شاں ہیں اور پا کستان بہت جلد اپنے پائو ں پر کھڑا ہوگا، عوام 6 سے 8 ماہ تک صبر سے کا م لیں یہ مشکلات بہت جلد ختم ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اب تک جو بھی بحر ان آیااس نے عوام اور ملکی ترقی کی بجائے اپنی دولت کو ترقی دی اور بیرون مل جائیدایں بنا کر پا کستان کے غریب عوام کا پیسا بیرون ملک منتقل کیا ، نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر بیرون ملک منتقل ہونا چاہتے ہیں‘ لیکن ا نہیں عوام کی پائی پائی کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ زرداری اور نوازشریف نے باریاں بانٹ کر اس ملک کو3 ہزار ارب روپے کا مقروض کر دیا اور کرپشن کا سارا پیسہ بیرون ملک منتقل یا، ان سب کا مقدر جیل ہے ،کو ئی این ار اونہیں ہوگا ۔ عمران خان نہ کسی کو رعایت دیں گے اور نہ کر پشن پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن