• news

چینی سفارت خانہ میں پاکستانیوں کے لئے نیا ویزا سنٹر قائم

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) چینی سفارت خانہ نے آج پیر کے روز پاکستانیوں کو چین کے ویزے کی فراہمی کو آسان بنانے اور انہیں ویزے کے حصول کیلئے سہولتیں فراہم کرنے کے لئے نیا ویزا سنٹر قائم کر دیا ہے۔ یہ ویزا سنٹر ویزا کے حصول کی توثیق کی سہولتیں فراہم کرے گا۔ چینی سفارت خانہ کے ایک پریس ریلیز کے مطابق نیا ویزا سنٹر چین ‘ ہانگ کانگ‘ میکاؤ کے لئے ویزا درخواستیں وصول کرے گا۔ یہ سنٹر بائیو میٹرک سہولتیں فراہم کرنے کے علاوہ ویزا فیس بھی وصول کرے گا۔ یہ نیا ویزا سنٹر 6مئی سے 10 مئی تک آزمائشی بنیادوں پر کام کرے گا۔ اس دوران ویزا کے حصول کی درخواستیں دینے والے ویزا سنٹر یا چینی سفارت خانہ میں درخواستیں دے سکتے ہیں۔ 13 مئی 2019ء سے نیا ویزا سنٹر باقاعدگی سے کام شروع کرے گا۔ 13مئی کے بعد چینی سفارت خانہ ویزا درخواستیں وصول نہیں کرے گا۔ نیا ویزا سنٹرچھٹہ بختاور میں قائم کیا گیا ہے اس کا پتہ یہ ہوگا ۔ جیریز بلڈنگ‘ نزدپنجاب کیش اینڈ کیری پارک روڈ چھٹہ بختاور ہے۔

ای پیپر-دی نیشن