نندی پور ریفرنس: بابر اعوان و دیگر کی درخواستوں پرآج فیصلہ سنایا جائیگا
اسلام آباد(نامہ نگار) اسلام آباد کی احتساب عدالت نندی پور پاور پروجیکٹ میں تاخیر سے متعلق ریفرنس سے بریت کے لیے بابر اعوان سمیت دیگر کی درخواستوں آج تک فیصلہ موخر کر دیاہے، آج سلام آباد کی احتساب عدالت نمبر2 کے جج ارشد ملک نندی پور پاور پروجیکٹ میں تاخیر سے متعلق ریفرنس کی سماعت کریں گے، گزشتہ سماعت پر بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا جا نا تھا۔ عدالت نے ایک مرتبہ پھر محفوظ فیصلہ سنانے کے لئے نئی تاریخ دے دی تھی۔ عدالت نے قرار دیا تھاکہ کیس میں دیگر ملزمان کی جانب سے بھی بریت کی درخواستیں دائر ہیں۔ تمام درخواستوں پر ایک ساتھ فیصلہ سنایا جائے گا۔