• news

سری لنکا: 200 مسلمان مبلغین سمیت 600 غیر ملکی ملک بدر‘ گرجا گھر بدستور بند

کولمبو (انٹر نیشنل ڈیسک) سری لنکا نے ایسٹر کے موقع پر ہونے والے بم دھماکوں کے بعد کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے 2 سو مسلمان مبلغین سمیت 6 سو غیرملکی شہریوں کو ملک بدر کر دیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے وزیر داخلہ وجیرہ ابے وردینا نے کہا کہ مذہبی رہنما قانونی طور پر آئے تھے لیکن حملوں کے بعد سیکیورٹی کریک ڈاؤن سے قبل یہ تمام افراد ویزوں کی مدت سے زیادہ عرصے تک قیام کرتے ہوئے پائے گئے جس کی وجہ سے ان پر جرمانہ عائد کیا گیا اور ملک بدر کر دیا گیا۔ ہم نے ویزا سسٹم میں نظرثانی کی ہے اور مذہبی رہنماؤں کے لئے ویزا کی پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جن لوگوں کو ملک بدر کیا گیا ان میں 2 سو اسلامی مبلغ شامل تھے۔ ادھر گرجا گھر بدستور بند رہے۔ سنڈے ماس کی خصوصی تقریب ٹی وی پر نشر کی گئی۔ آرچ بشپ کارڈینیل نے پوپ فرانس کی جانب سے امن‘ بھائی چارے کا پیغام پڑھ کر سنایا۔

ای پیپر-دی نیشن