• news

انگلش پریمیئر لیگ: لیور پول نے نیوکاسل یونائیٹڈ کو شکست دیدی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں لیور پول نے نیوکاسل یونائیٹڈ کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی، ڈیووک اوریگی نے میچ کے آخری لمحات میں گول کر کے ٹیم کو فتح دلائی، اس کامیابی کے ساتھ ہی لیور پول نے مانچسٹر سٹی پر ٹائٹل جیتنے کیلئے دبائو بھی بڑھا دیا ہے۔انگش پریمیئر لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں لیور پول نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے نیوکاسل یونائیٹڈ کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 گولز سے ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا، 13ویں منٹ میں لیورپول کے وان ڈک نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، 20ویں منٹ میں نیوکاسل کے ایٹسو نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا، 28ویں منٹ میں لیورپول کے محمد صلاح نے گول کر کے ٹیم کو ایک بار پھر برتری دلا دلائی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی، دوسرے ہاف کے 54ویں منٹ میں نیوکاسل کے رونڈن نے گول کر کے مقابلہ دوبارہ 2-2 گولز سے برابر کر دیا، میچ کے آخری لمحات میں لیورپول کے اوریگی نے گول کر کے ٹیم کی برتری 3-2 گولز کر دی اور ان کا یہ گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن