آصف باجوہ کے سیکرٹری پی ایچ ایف بننے پر ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے سیکرٹری اولمپیئن آصف باجوہ کی تقرری پر فیڈریشن میں عرصہ داز سے کام کرنے والے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ گذشتہ تین سالوں میں پی ایچ ایف ہیڈ کوارٹر اندھیروں میں گم ہو گیا تھا آصف باجوہ کے آنے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کا دفتر روزانہ کی بنیادوں پر کھلنا شروع ہو جائے گا جس سے کھیل ایک مرتبہ پھر ترقی کی منازل طے کرنا شروع ہو جائے گا۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ قومی کھیل کے ساتھ ہی ہمارا روزگار وابستہ ہے ہماری دعا ہے کہ پاکستان ہاکی ترقی کرئے اس کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا دفتر روزانہ کی بنیاد پر کھلے۔ آصف باجوہ سے بہت ساری توقعات ہیں کہ وہ کھیل کے ساتھ ساتھ ملازمین کی مالی حالت کو بہتر بنانے پر بھی غور کرینگے۔