• news

محمد آصف نے بھارت سے ہوم اینڈ اوے میچز کی تجویزدیدی

لاہور(سپورٹس رپورٹر )سابق سنوکر عالمی چیمپئن محمد آصف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر مقابلوں کی تجویز دیدی۔سنوکر کے سابق عالمی چیمپئن محمد آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوم اینڈ اوے کے بنیاد پر میچز ہونے چاہیے، بھارت ہمارا ہمسایہ ملک ہے، ہم چاہیں گے کہ ان کے کھلاڑی ہمارے ملک میں آکرکھیلیں اور ہم وہاں کھیلنے کے لیے جائیں، ان کے مطابق کھیلوں میں کسی بھی طرح کی رکاوٹیں نہیں ہونی چاہیے۔ جب ایک ملک کے کھلاڑی دوسرے ملک کے پلیئرز کے ساتھ کھیلتے ہیں تو انسان کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، میری بہت سے بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ دوستیاں ہیں، اگر فیڈریشن یا حکومت کہے تو پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلوں میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہوں۔ایک سوال پر کہنا تھا کہ بہت سے بھارتی پلیئرز کے ساتھ کھیلا ہوں اور اللہ کا شکر ہے کہ ہمیں روایتی حریف کے خلاف بہت زیادہ کامیابی بھی ملیں۔

ای پیپر-دی نیشن