• news

سٹیل ملز ملازمین کا نجکاری کیخلاف احتجاج‘ نیشنل ہائی وے پر دھرنا دیا

کراچی (صباح نیوز) سٹیل ملز ملازمین نے نجکاری کے خلاف احتجاج ختم کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سٹیل ملزملازمین کی جانب سے صبح سے جاری نجکاری کیخلاف احتجاج ختم کر دیا ، اس سے قبل مظاہرین نے نیشنل ہائی وے بند کر دی ،سٹیل مل ملازمین نے مل کی نجکاری کے خلاف احتجاج کیا اور نیشنل ہائی وے پر دھرنا دیا۔دھرنے کے بعد مظاہرین نیشنل ہائی وے سے سٹیل مل کے جناح گیٹ کی طرف روانہ ہو گئے۔نیشنل ہائی وے پر احتجاج کے باعث کراچی تا ٹھٹھہ شاہراہ پر ٹریفک جام ہو گئی۔ احتجاج کے دوران اسٹیل مل کے ملازمین اور سی بی اے یونین کی جانب سے نجکاری اور حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن