• news

گوجرانوالہ: عدالت میں مدعی‘ ملزم‘ وکلا کا جھگڑا‘ تھپڑوں کا تبادلہ‘ کئی افراد زخمی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) احاطہ اینٹی کرپشن عدالت میں مدعی مقدمہ، ملزم اور وکلاء آپس میں جھگڑ پڑے ، تھپڑوں مکوں کا آزادانہ استعمال ہونے سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔ خصوصی عدالت میں میونسپل کمیٹی کامونکی کے اہلکار غلام سرور چٹھہ کیخلاف کرپشن کا کیس زیر سماعت ہے اس کیس میں ملزم کی جانب سے دائر عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت معزز جج کی رخصت کی وجہ سے نہ ہو سکی، تاہم احاطہ عدالت میں مدعی اور ملزم کے درمیان آمنا سامنا ہو جانے پر تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہو گیا اس دوران ملزم کے دو بیٹے جو وکیل بھی ہیں وہ بھی میدان میں کود پڑے جبکہ مدعی مقدمہ نے بھی اپنے ساتھیوں اور وکلاء کو بلوا لیا تو پھر دونوں جانب سے تھپڑوں، مکوں کا آزادانہ استعمال اور گالم گلوچ سے بھی پرہیز نہ کیا گیا، جھگڑے میں مخالفین کے کپڑے پھٹ گئے‘ پو لیس اہلکاروں اور شہریوں نے مداخلت کرکے معاملہ رفع دفع کر وادیا جبکہ مخالفین ایک دوسرے کو دھمکیاں دیتے ہوئے وہاں سے روانہ ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن