• news

مریدکے: پولیس کے مبینہ تشدد سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق‘ ورثاکا نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج

مریدکے (نامہ نگار) پولیس کے مبینہ تشدد سے پی ٹی آئی کا کارکن مقامی فیکٹری کا سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ محلہ داؤکے کے پی ٹی آئی کے مقامی کارکن ذیشان کا نجی فیکٹری میں دوران ڈیوٹی دوسرے نوجوان کے ساتھ جھگڑا ہو گیا جس پر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ پیر کی دوپہر چوکی پولیس نوجوان ذیشان کی نعش تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے کے مردہ خانہ میں پھینک کر فرار ہو گئی۔ ورثاء نے نعش مین بازار کے سامنے جی ٹی روڈ پر رکھ کر پولیس کے خلاف نعرہ بازہ شروع کر دی اور دونوں اطراف کی ٹریفک کو مکمل طور پر بلاک کر دیا۔ ورثاء کا مطالبہ تھا کہ چوکی انچارج ناصر بسراء کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کیا جائے۔ ایس ایچ او تھانہ صدر مریدکے مہر رب نواز کے مطابق نوجوان ذیشان کے خلاف کسی تھانہ میں کسی مقدمہ کے اندراج کا ریکارڈ نہ ملا ہے اس لیے پولیس مقتول کے ورثاء کو مکمل انصاف دلائے گی اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ یقین دہانی کے بعد مظاہرین نعش لے کر پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن