• news

اسلام آباد میں ماتحت عدلیہ کی حالت ابتر، کیا وفاقی حکومت شرمندگی محسوس نہیں کرتی: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد کی ماتحت عدلیہ میں کچہری کی ابتر صورتحال کے حوالے سے کیس میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاہے کہ وفاقی دارالحکومت کی ماتحت عدلیہ کی اتنی ابتر حالت ہے تو ملک کے باقی حصوں میں کیا ہوگا؟۔پیر کو دور ان سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ کیا وفاقی حکومت ماتحت عدلیہ کی اس حالت پر شرمندگی محسوس نہیں کرتی۔چیف جسٹس نے کہاکہ وفاقی دارالحکومت کی ماتحت عدلیہ کی اتنی ابتر حالت ہے تو ملک کے باقی حصوں میں کیا ہوگا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ وفاقی حکومت کا رویہ بتا رہا ہے وہ اسلام آباد کی ماتحت عدلیہ کیلئے کچھ نہیں کرنا چاہتی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سائلین پریشان ہیں لیکن وفاقی حکومت کو خبر ہی نہیں۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ کیا وزرا،سیکریٹریز کو ان عدالتوں کی جگہ اور ججز کو فیڈرل سیکرٹریٹ میں بیٹھا دیاجائے۔انہوںنے کہاکہ اسلام آباد کی ماتحت عدالتیں 1980 سے دوکانوں میں چل رہی ہیں۔ڈپٹی سیکرٹری قانون و انصاف نے کہاکہ تھوڑا وقت دے دیں رپورٹ تیار کر پیش کردیں گے۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 23 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن