• news

سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیموں سے وابستہ 11گروپوں پر پابندی لگانے کی سفارش کردی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کالعدم تنظیموں سے جڑی 11 تنظیموں پر پابندی کی سفارش کر دی۔ ذرائع کے مطابق لاہور اور کراچی کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کالعدم تنظیموں کی نگرانی کی اور اس نگرانی کی روشنی میں پنجاب میں سے 11 تنظیموں پر پابندی کی سفارش کی گئی ہے ذرائع نے بتایا کہ سی ٹی ڈی کراچی کی جانب سے 2 تنظیموں کو زیر نگرانی رکھنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق انسداد دہشگردی ایکٹ 1998ء کے تحت تنظیموں پر پابندی اور انہیں زیر نگرانی رکھنے کا فیصلہ وزارت داخلہ کرتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ اعجاز شاہ تنظیموں کو کالعدم قرار دینے کا حتمی فیصلہ کریں گے اور اس حوالے سے وزارت داخلہ کو بھیجیں گئی سفارشات پر 2 سے 3 روز میں فیصلے کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن