• news

نائیجیریا: آئل ٹینکر الٹنے سے دھماکہ ، آتشزگی، تیل اکھٹا کرنے والے 58افراد زندہ جل گئے

نیامی (سنہوا،نوائے وقت) افریقی ملک نائیجیریا میں تیل ٹینکر کے دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، 58 افراد نے زندہ جل اور 37 زخمی ہو گئے پبلک سیکورٹی کے وزیر نے میڈیا کو بتایا دارالحکومت کے قریب ٹینکر الٹ گیا قریبی بستیوں کے رہائشی تیل جمع کرنے کیلئے اکٹھے ہوئے تو الٹنے والے ٹینکر میں دھماکہ ہونے کے بعد آگ لگ گئی ،متعدد موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں،گھروں کو نقصان پہنچا۔ صدر، وزیراعظم اور وزیر صحت نے ہسپتالوں میں زخمیوں کی عیادت کی۔

ای پیپر-دی نیشن