محکمہ پولیس کے زیراہتمام والی بال میچ کا انعقاد
قصور(نمائندہ نوائے وقت) پولیس کے زیر اہتمام والی بال کے نمائشی میچ کا انعقاد گزشتہ شب ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس میں ہوا جس میں قصور سمیت دیگر اضلاع کے سینئر کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ایس پی انویسٹی گیشن معاذ ظفر نے جیتنے والی اور رنر اپ ٹیموں کو قصور پولیس کی طرف سے نقدانعامات اور ٹرافی دیں۔ ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ نمائشی میچ کا مقصد پولیس اور عوام کو قریب لاکر تعلقات کو مضبوط کرناہے اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا ہے۔ نمائشی میچ میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اشفاق حسین کاظمی ، پولیس کے افسران و جوانوں کے علاوہ تاجروں، صحافیوں ، وکلاء اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔