• news

شاہدآفریدی کی کتاب گیم چینجر پر پابندی کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر

کراچی (صباح نیوز)حال ہی میں منظر عام پر آنے والی شاہد آفریدی کی کتاب گیم چینجرنت نئے تنازعات کا باعث بن رہی ہے ۔ سندھ ہائی کورٹ میں شاہدآفریدی کی کتاب گیم چینجرپرپابندی لگانے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔شاہد آفریدی کی کتاب گیم چینجر پر پابندی کی درخواست عبدالجلیل خان مروت ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ۔درخواست میں شاہد آفریدی ، وجاہت سعید خان ، جاوید میاں داد، گوتم گھمبیر، پی سی بی ، آئی سی سی اور نادرا کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں لیجنڈ بیٹسمین جاوید میانداد کیلئے چھوٹا آدمی کا لفظ استعمال کیاہے۔اسی طرح انہوں نے وقار یونس جیسے عظیم بائولر کو سطحی اورخوفناک کوچ قرار دیاہے۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ شاہد آفریدی نے بھارتی بلے باز گوتم گھمبیر کیلئے سڑیل جیسے نا مناسب، غلط اور بدنامی والے الفا ظ کا استعمال کرکے کرکٹ کے اداروں،کھیل اور فین یعنی چاہنے والوں کو تکلیف پہنچائی ۔درخواست گزار نے لکھا کہ شا ہد آفریدی نے اپنی کتاب میں اپنی عمر 1975میں 16 سال ظاہر کی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل اور دیگر اداروں نے1996میں شاہد آفریدی کو 16سال کا تیز ترین سینچری بنانے والا ریکارڈ ہولڈر ظاہر کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن