• news

سبزیوں، پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، 20 کلو آٹے کا تھیلا 35 روپے مہنگا

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں یکم رمضان کو پرچون سطح پر گراں فروشی کا بازار گرم رہا۔ دکاندار منہ مانگے دام وصول کرتے رہے۔ پھلوں، سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشر با اضافہ ہو گیا۔ بیشتر علاقوں میں دکانداروں نے صارفین کو سبزیاں اور پھل مقررہ قیمتوں سے پچاس روپے سے بھی زائد پر فروخت کئے۔ علامہ اقبال ٹائون، سبزہ زار ،جوہر ٹائون، ایجوکیشن ٹائون، گارڈن ٹائون، فیصل ٹائون، سمن آباد، اچھرہ، مزنگ، مغلپورہ،کریم پارک ،امین پارک ، اندرون شہر سمیت دیگر علاقوںکے رہائشیوں کے مطابق سبزیوں میں ایک کلو آلو کچا چھلکا کے سرکاری نرخ 14روپے ہیں لیکن 25روپے میں فروخت کیا ،پیاز48روپے کی بجائے بدستور 65روپے، ٹماٹر60روپے کی بجائے 100روپے ،ادرک چائنہ 200روپے کی بجائے 250روپے،لہسن دیسی 96روپے کی بجائے 150روپے، ادرک تھائی لینڈ 156روپے کی بجائے200روپے، بند گوبھی64روپے کی بجائے 100، بینگن 30روپے کی بجائے40روپے،کھیرا دیسی 40روپے کی بجائے60روپے،کھیرا فارمی 32روپے کی بجائے 45روپے، پالک16روپے کی بجائے 30روپے، ٹینڈے دیسی 85کی بجائے 125روپے، کریلے دیسی 58روپے کی بجائے 100روپے، اروی 96روپے کی بجائے 135روپے،گھیا توری 53روپے کی بجائے 100روپے ،لیموں دیسی 326کی بجائے400روپے ،پھلیاں131روپے کی بجائے160روپے، پھول گوبھی 53روپے کی بجائے70،گھیاکدو 69کی بجائے 100روپے، سبز مرچ 53روپے کی بجائے100روپے،شملہ مرچ 53روپے کی بجائے105روپے، بھنڈی 102روپے کی بجائے110روپے،مٹر79روپے کی بجائے125روپے میں فروخت کئے گئے۔ پھلوں میں ایک کلو سیب کالا کولو کی قیمت 172روپے کی بجائے 225روپے, کسیب کالا کولو میدانی کی قیمت 121 روپے کی بجائے180روپے،خربوزہ 90روپے کلو کی بجائے130روپے،کیلا اول درجہ110روپے کی بجائے175روپے، ایک کلو کھجور ایرانی اول 180روپے کی بجائے230، آڑو216روپے کی بجائے250روپے،امرود 58روپے کی بجائے 100روپے،لوکاٹ فارمی 126روپے کی بجائے165روپے،تربوز 38روپے فی کلو کی بجائے 50روپے،انار قندھاری اول 266روپے کی بجائے 320روپے،فالسہ 326روپے کی بجائے380روپے، آم سہارنی 156روپے کی بجائے200روپے اور کھجور اصیل 136روپے کی بجائے 200روپے تک فروخت کی گئی ۔دوسری طرف فلور ملوں نے بھی پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹیشن چارجز کی مد میں اوپن مارکیٹ میں فروخت کئے جانے والے بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 35 روپے دس کلو آٹے کی قیمت 10 روپے 84 کلو میدہ فائن کی بوری کی قیمت میں 100 روپے اور پچاس کلو سوجی کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ کر دیا جس سے اوپن مارکیٹ میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 760 سے بڑھ کر 795 روپے دس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 390 روپے سے بڑھ کر 400 روپے 84 کلو میدہ فائن کی بوری کی قیمت 3600 روپے سے بڑھ کر 3700 اور پچاس کلو سوجی کے تھیلے کی قیمت 2200 روپے سے بڑھ کر 2300 روپے ہو گئی ہے۔ لاہورمیں گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال رمضان میںسبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں 100روپے سے بھی زیادہ اضافہ ہوا ہے ، سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال رمضان میں 16سبزیوں کی قیمتوں میں 122روپے تک جبکہ 7پھلوں کی قیمتوں میں 164روپے تک اضافہ ہوا۔ لیموں (دیسی) کی قیمت میں ریکارڈ122روپے اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 204روپے سے بڑھ کر 326روپے ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن