• news

جنگی جنون: بھارت پاکستانی سرحد پر جلد روسی ساختہ ٹینک تعینات کریگا

نئی دہلی(کے پی آئی) بھارت جلد ہی پاکستان سے ملنے والی سر حد پر روسی ساختہ 464 ۔ٹی 90 ٹینک تعینات کرے گا ۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی فوج جلد ہی پاکستانی سرحد پر روس میں بنائے گئے اور بھارت میں اپ گریڈ کئے گئے 464 ۔ٹی 90 ٹینک تعینات کرنے جارہی ہے۔ بھیشم جنگی ٹینک ہیں اور انہیں تعینات کرنے کیلئے فوج کو تقریبا 13,448 کروڑ روپے خرچ کرنے ہوں گے۔ان ٹینکوں کو سال 2022 سے 2026 کے درمیان سرحد پر تعینات کر دیا جائے گا۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پاکستان بھی روس کے ساتھ اسی کیٹگری کے 360 ٹینک کا معاہدے پر بات چیت کر رہا ہے۔ بھارت میں یہ ٹینک آرڈینینس فیکٹری بورڈ کے تحت اوڈی ہیوی فیکٹری( ایچ وی ایف)میں تیار کئے جائیں گے۔ کابینہ کمیٹی سے جلد ہی انہیں منظوری اور سکیورٹی کلیئرینس مل جانے کی امید ہے۔

ای پیپر-دی نیشن