کراچی: نشویٰ ہلاکت کیس کے ملزم ضمانت مسترد ہونے پر عدالت سے فرار
کراچی (صباح نیوز)کراچی کے ڈسٹرکٹ جج شرقی نے دارالصحت ہسپتا ل کے مالکان کی ضمانت مسترد کردی ۔ ملزمان احاطہ عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی ۔منگل کو دارالصحت میں بچی نشویٰ کی ہلاکت سے متعلق کیس کی سماعت کراچی کے ڈسٹرکٹ جج شرقی نے کی ۔ملزمان کے وکلانے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بچی کی ہلاکت کے معاملے میں انتظامیہ کا کوئی رول نہیں اور ایف آئی آر میں بھی مالکان کا کہیں ذکر نہیں۔