شیخ رشید اور ان کے بھتیجے ایم این اے راشد شفیق کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں شیخ رشید احمد اور انکے بھتیجے ایم این اے راشد شفیق کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی گئی، توہین عدالت کی درخواست صوبائی پاکستان گرلز گائیڈ کمشنر نفیسہ سکندر نے دائر کی ہے جس میں موقف اپنایاگیا ہے کہ گرلز گائیڈ آفس راولپنڈی کے لیے فروری 1957 میں ننانوے سال لیز پر زمین حاصل کی۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے میونسپل کمیٹی کو زمین کی لیز خالی نہ کرانے کا حکم دیا۔ عدالت کے باوجود شیخ رشید، شفیق راشد ڈسٹرکٹ کمشنر پر جگہ خالی کرانے کے دبائو ڈال رہے ہیں، درخواست میں کہا گیاہے کہ راشد شفیق نے زچہ بچہ ہسپتال کی پارکنگ کے لیے گرلز گائیڈ آفس خالی کرنے کو پر دبائو ڈالا اور راشد شفیق وزیر ریلوے کی ایماء پر دباو ڈال رہا ہے۔