34 بھارتی ماہی گیر گرفتار، 6 کشتیاں قبضے میں لے لی گئیں
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 34 بھارتی ماہی گیر گرفتار کرلئے۔ حکام کے مطابق پی ایم ایس اے نے غیر قانونی طور پر پاکستانی سمندری حدود میں مچھلیاں پکڑنے والے 34 ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا اور بھارتی ماہی گیروں کی 6 کشیاں بھی قبضے میں لے لی ہیں۔ کارروائی میں ایجنسی کے بحری جہازوں اور تیز رفتار کشتیوں نے حصہ لیا۔ گرفتار بھارتی ماہی گیروں کو ابتدائی تفتیش کے بعد قانونی کارروائی کیلئے ڈاکس پولیس سٹیشن کے حوالے کر دیا۔