• news

زکوٰۃ کٹوتی کیلئے بنک بند رہے، زیادہ تر کھاتہ دار بیان حلفی دیکر بچ نکلے

لاہور (کامرس رپورٹر) زکوٰۃ کی کٹوتی کے سلسلے میں بنک یکم رمضان کو عوام سے لین دین کے سلسلے میںبند رہے تاہم زیادہ تر کھاتہ داروں نے بینکوں کو اپنی زکوٰۃ کی رقم حکومت کو دینے سے روک رکھا ہے گزشتہ سال بینک بچت کھاتوں میں یکم رمضان سے قبل جتنی رقم جمع تھی اس کے صرف 5 فیصد رقم سے ہی زکوٰۃ کی کٹوتی ہو سکی کیونکہ زیادہ تر کھاتہ داروں نے بیان حلفی کے ذریعے بینکوں کو زکوٰۃ کی لازمی کٹوتی سے روک رکھا ہے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق گزشتہ سال بینکوں میں نصاب سے زیادہ رقم والے بچت کھاتوں میں مجموعی طور پر 58 کھرب روپے سے زائد رقم جمع تھی لیکن زکوٰۃ کی کٹوتی صرف 2 کھرب 95 ارب 28 کروڑ روپے سے ہی ہو سکی اگر بچت کھاتوں میں موجود تمام رقم سے زکوٰۃ کی کٹوتی ہوتی تو حکومت کو 145 ارب روپے سے زائد رقم مل سکتی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن