اسلام آباد ہائیکورٹ نے ای بارہ متاثرین کی شکایات کے ازالے کیلئے کؑؑؑمشن قائم کر دیا
اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ای بارہ متاثرین کی شکایات کے ازالے کیلئے کمشن قائم کر دیا،سابق وزیر خزانہ اسد عمر، علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کمشن میں شامل ہیں ، چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی کمشن میں سیکریٹری کے فرائض سرانجام دینگے۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک کسی قسم کے پلاٹوں کے الاٹمنٹ پر پابندی ہوگی اورکمشن 30 روز میں ای 12 کے مسائل کے حوالے سے لائحہ عمل بنا کردے، اسد عمر نے عدالت میں بیان دیا کہ سی ڈی اے نے جان بوجھ کر متاثرین کے کیس کو خراب کیا۔ منگل کوچیف جسٹس اطہرمن اللہ نے متاثرین اور الاٹیرز کے کیس کی سماعت کی۔ دور ان سماعت سابق وزیر خزانہ اسد عمر، علی نواز اعوان، ایم این اے راجہ خرم نواز عدالت کے سامنے پیش ہوئے ،چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی بھی عدالت میں موجود تھے ۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک کسی قسم کے پلاٹوں کے الاٹمنٹ پر پابندی ہوگی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کمیشن 30 روز میں ای 12 کے مسائل کے حوالے سے لائحہ عمل بنا کردے، اسد عمر نے عدالت میں بیان دیا کہ سی ڈی اے نے جان بوجھ کر متاثرین کے کیس کو خراب کیا۔انہوںنے کہاکہ عدالت کے فیصلے کی عوام کے سامنے سی ڈی اے نے غلط تشریح کی۔ چیئر مین سی ڈی اے نے کہاکہ میرے بارے کچھ کہا گیا میں جواب دینا چاہتا ہوں۔اسد عمر نے کہاکہ سی ڈی اے کے بطور بات کی آپ کے حوالے سے کچھ نہیں کہا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ 1987 اور 1988 کے ای بارہ کے متاثرین کو ابھی تک ادائیگیاں نہیں ہوئیں۔بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 9 مئی تک ملتوی کر دی گئی ۔