پنجاب بھر کے سینما گھروں سے ٹیکس وصول کرنے کا حکم جاری
لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) پنجاب بھر کے سینما گھروں سے ٹیکس وصول کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن نے صوبے میں سینما گھروں سے تفریحی ٹیکس کی وصولی کا حکم جاری کیا۔شہری محمد حسنین نے رٹ دائر کی تھی۔لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس فرخ عرفان خان نے محکمے کو 6 ہفتوں میں قانون پر عمل در آمد کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔یکم جنوری 2017 سے تاحال سینما گھروں سے تفریحی ٹیکس وصول نہ کرکے قانون 1958 کی خلاف ورزی کی گئی۔