ہائیکورٹ نے پی سی بی کو توہیں عدالت کے نوٹسز جاری کردیئے
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)گجرات ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کا معاملہ ہائیکورٹ پہنچ گیا ہے۔ہائیکورٹ میں جاوید اعجاز کی توہین عدالت کی پٹیشن پر کرکٹ بورڈ حکام کو نوٹسز جاری ہو گئے ہیں۔ پٹیشن میں احسان مانی، ذاکر خان، فاروق شہزاد رانا اور ہارون رشید کو فریق بنایا گیا ہے۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے احسان مانی، فاروق شہزاد رانا، ذاکر خان اور ہارون رشید کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کر دیے۔ ایڈووکیٹ شیگان اعجاز کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ نے کرکٹ بورڈ حکام کو توہین عدالت کی درخواست پر نو مئی کے نوٹسز جاری کیے ہیں۔ جاوید اعجاز نے گجرات ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات ملتوی ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔ کرکٹ بورڈ نے ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود چھ مئی کو گجرات کے الیکشن نہیں کروائے۔ پی سی بی حکام تین مرتبہ بغیر وجہ بتائے گجرات انتخابات ملتوی کر چکے ہیں۔ محسوس ہوتا ہے کہ بورڈ کے اعلی حکام سطحی سیاست کا حصہ بن چکے ہیں. تین مرتبہ کوئی وجہ بتائے بغیر انتخابات ملتوی کرنے سے شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں۔