پاک دھرتی کو امن کا گہوارہ بنانے کی جنگ کامیابی سے لڑی ، آئندہ بھی لڑینگے: عثمان بزدار
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے داتا دربار کے قریب دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا وزیراعلیٰ کو ماہرین نے دھماکے کی نوعیت سے آگاہ کیا اور امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بھی بریف کیا گیا وزیراعلیٰ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دھماکے کے بعد پولیس اور متعلقہ ادارے بروقت جائے وقعہ پر پہنچے اور اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کیں ۔ میں خود واقعہ کی تحقیقات پر پیش رفت کو مانٹیر کر رہا ہوں اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں انشائاللہ بہت جلد ہم اس کیس کو ٹریس کر لیں گے شہید پولیس اہلکاروں اور شہریوں کے لواحقین کی مالی معاونت کی جائے گی پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی وطن کے امن کوتباہ کرنے والے دہشتگرد عبرتناک انجام سے نہیں بچ سکیں گے پاک سرزمین کو امن کا گہوارہ بنانے کی جنگ پہلے بھی کامیابی سے لڑی، آئندہ بھی لڑیں گے۔ عثمان بزدار کی زیر صدارت سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں داتا دربار کے باہر دھماکے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے اور امن و امان سے متعلق اجلاس ……… انسپکٹر جنرل پولیس نے داتا دربار کے باہر ایلیٹ پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی جبکہ اعلیٰ حکام نے وزیراعلیٰ کو دھماکے کے واقعہ کی تفتیش کے ضمن میں ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت دھماکے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائے گی اور اس ضمن میں خود کش حملہ آور کے سہولت کار جلد قانون کی گرفت میں آئیں گے۔ دہشتگرد اور ان کے سہولت کار قانون کے تحت عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔ عثمان بزدار نے داتا دربار کے باہر ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور افسوسناک واقعہ کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے داتا دربار کے باہر دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی بھکر، سرگودھا اور شیخوپورہ کے دورے منسوخ کر دیئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ تھیلے سیمیا سے بچائو کیلئے حفاظتی اور احتیاطی تدابیر کا تسلسل ضروری ہے۔