• news

دھماکہ میں ملتان کا رہائشی بیٹے اور بھتیجے سمیت شہید ہو گیا

ملتان (کرائم رپورٹر) داتا دربار کے باہر خود کش دھماکے میں شہید ہونے والوں میں ملتان کے باپ بیٹے سمیت تین افراد بھی شامل ہیں۔ وہاڑی روڈ بستی جھنڈے والا کا رہائشی محمد رفیق اپنے بیٹے احمد رفیق اور بھتیجے مشتاق احمد کے ہمراہ لاہور میں اپنے رشتے داروں سے ملنے گیا تھا جہاں سے وہ داتا دربار پر حاضری کیلئے گئے تھے اور دہشتگردی کا شکار ہو گئے۔ ورثاء رات گئے لاہور سے میتیں لیکر آبائی علاقے پہنچ گئے۔ مرنے والوں کے رشتے داروں کے مطابق نماز جنازہ آج صبح ادا کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن