• news

اسد عمر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ بنانے کا فیصلہ ، وزیراعظم نے منظوری دیدی

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) حکومت نے اسد عمر کونئی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم نے سابق وزیرخزانہ اسد عمر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ بنانے کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم نے چیف وہپ عامر ڈوگر کو ہدایت جاری کر دی۔ اس وقت تحریک انصاف کے ایم این اے فیض اللہ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین ہیں۔ قواعد کے تحت اسد عمر کو پہلے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا رکن نامزد کیا جائے گا۔ ممبر بننے کے بعد اسد عمر کو قائمہ کمیٹی کا چیئرمین بنایا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن