کرکٹ ورلڈ کپ ‘جنوبی افریقی ٹیم شدید انجری مسائل کا شکار
لاہور(سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کا آغاز ہونے میں محض اب چند ہفتے ہی باقی رہ گئے ہیں، ایک طرف جہاں تقریباً ٹیموں کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں وہیں جنوبی افریقی ٹیم شدید انجری مسائل کا شکار ہوگئی ہے۔ پروٹیز کے اہم ترین پیسر ڈیل سٹین اور کاگیسو ربادا کی انجریز کے باعث ورلڈکپ میں شرکت مشکوک ہے اور اب ایک اور اہم ترین بولر آنریچ نورچ بھی ایونٹ سے یقینی طور پر باہر ہوگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آنریچ نورچ اب ورلڈکپ میں شرکت نہیں ہوسکیں گے اور ان کی جگہ کرس موریس کوطلب کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ڈیل سٹین اور کاگیسو ربادا آئی پی ایل کے دوران انجریز کا شکار ہوئے اور دونوں ہی اپنے وطن واپس لوٹ چکے ہیں تاکہ بروقت علاج کے ذریعے میگا ایونٹ سے پہلے صحت یاب ہوسکیں۔