اسلام آباد نے قومی سٹی فٹبال چیمپئن شپ جیت لی
لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)اسلام آباد نے خیبرکے کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیکر قومی سٹی چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں کوئٹہ نے فیصل آباد کو 2-1سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مہمان خصوصی اشفاق حسین شاہ ، صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن نے اسلام آبادکو 4لاکھ روپے، رنر اپ خیبرپختونخواہ کو کو2 لاکھ 50ہزارروپے، کوئٹہ کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر ایک لاکھ 50ہزار روپے، فیئر پلے ٹیم کا اعزازفیصل آباد کو ملا 70ہزار روپے، پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کوئٹہ کے محمد سعید کو 50ہزار روپے، ٹاپ سکورر خیبرپی کے کے محمد یاسین رہے۔