• news

افغان فاسٹ بائولر حامد حسن کا ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور

لاہور(سپورٹس ڈیسک) افغانی فاسٹ بائولر حامد حسن نے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر غور شروع کر دیا۔ حسن کی ورلڈ کپ کیلئے افغانی سکواڈ میں حیران کن واپسی ہوئی تھی، سلیکٹرز نے تین برس بعد انہیں سکواڈ میں طلب کیا ہے۔ 2015ء میں منعقدہ ورلڈ کپ میں حسن نے 6 میچز میں 8 وکٹیں لی تھیں لیکن انجری مسائل نے ان کے کیریئر کو بری طرح متاثر کیا ہے۔حامد حسن نے میں کہا کہ انجری مسائل کی وجہ سے میں ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ چھوڑنے کے بارے سوچ وچار کر رہا ہوں، ہو سکتا ہے کہ یہ ملک کیلئے میرا آخری ورلڈ کپ ہو اور اس ٹورنامنٹ کے بعد میں ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ دوں لیکن ٹی ٹونٹی کرکٹ جاری رکھوں گا۔ کسی بھی کھلاڑی کیلئے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنا آسان نہیں ہوتا لیکن میں اپنی صحت کو سنجیدگی سے لے رہا ہوں کیونکہ ون ڈے کرکٹ کو جاری رکھنے سے گھٹنے کی انجری مزید سنجیدہ نوعیت کی ہو سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن