وحید اعوان نے پنجابی فلم ’’ہتھیار‘‘کے دو نغمات پکچرائز کر لیے
لاہور(کلچرل رپورٹر)ہدایتکار وحید اعوان نے نئی پنجابی فلم ’’ہتھیار‘‘کے دو نغمات پکچرائز کر لیے ۔فلم کے پروڈیوسر خالد بھٹی ، مصنف واجد زبیری ،موسیقار اشفاق علی ہیں۔دونوںنعمات گلوکارہ عذراجہاں کی آوازمیںریکارڈ کیے ہیںجنہیں نغمہ نگار الطاف باجوہ نے تحریر کیا ہے ۔یہ گیت اداکار حیدر سلطان راہی اور سحرملک پر فلمبند کیے گئے ۔انکی کوریو گرافی جبار سمراٹ اور اور توصیف شاہ نے کی ۔ہدایتکار نے بتایاکہ فلم کے دوسرے سپیل کی شوٹنگ آئندہ چند روز میں شروع کی جائے گی جس میں دیگر فنکار بھی حصہ لیں گے ۔ یہ آج کے زمانے کی جدید فلم ہے ۔