دہشتگروںکا کوئی مذہب نہیں‘انسانیت کے دشمن ہیں:فنکار برادری
لاہور(کلچرل رپورٹر)فنکار براردی نے داتا دربارکے پاس خود کش بم دھماکے کی شدید مزمت کی ہے اور شہداء کے ورثاء اور زخمیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا ہے ۔اداکار معمر رانا کا کہنا تھا کہ دہشت گروںکا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے ۔یہ انسانیت کے دشمن ہیں ۔بم دھماکے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔اداکار ہ میر اکا کہنا تھاکہ خود کش حملے کا سن بہت دکھ ہوا ۔حکومت کو چاہیے کہ وہ درباروںاور مساجد کو سکیورٹی فراہم کرے ۔اداکارہ ثنا ء فخر کا کہنا تھاکہ خون کی ہولی کھیلنے والے پوری انسانیت کے قاتل ہیں ۔یہ نفرت کے قابل ہیں،رمضان المبارک میں شہید ہونے والوںکے ورثاء کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہوں۔مجھے دھماکے کا سن کر دلی دکھ ہوا۔