• news

کرکٹر شاداب خان کا میڈیکل ٹیسٹ آئندہ ہفتے کرایا جائے گا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) مشن ورلڈکپ 2019 سٹار کرکٹر شاداب خان کا میڈیکل ٹیسٹ آئندہ ہفتے کروایا جائے گا۔ ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد لیگ سپنر کی ورلڈکپ میں شمولیت کا فیصلہ کیا جائے گا۔لیگ سپنر کا ٹیسٹ کلئیر نہ ہونے کی صورت میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے ٹیم میں شامل لیگ سپنر یاسر شاہ اور محمد نواز میں سے کسی ایک کو ورلڈکپ سکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق شاداب خان نے راولپنڈی میں انفرادی طور پر ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے، اور ان کے مرض میں بھی بہتری آ ئی ہے۔میڈیکل پینل شاداب خان کی ٹیسٹ کی رپورٹ قومی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم انتظامیہ کو بھجوائے گا جو ان کو ورلڈکپ کے لئے قومی اسکواڈ میں شامل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن