• news

ڈالر 60 پیسے ‘ سونا 200 روپے تولہ مزید مہنگا

لاہور+کراچی (کامرس رپورٹر+آئی این پی)آئی ایم ایف کی طرف سے روپے کی قدر کم کرنے کی خبروں کے باعث مارکیٹ میں ڈالر دوبارہ مہنگا ہونا شروع ہو گیا گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 60 پیسے اور انٹر بینک مارکیٹ میں 26 پیسے مہنگا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری اوقات کے خاتمے پر ڈالر کی قدر 26 پیسے کے اضافے سے 141 روپے 38 پیسے ہو گئی ۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق کاروباری اوفات کے خاتمے پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 60 پیسے کے اضافے سے 142 روپے 20 پیسے ہو گئی۔سونے کی قیمت میں مزید 200 روپے اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 68 ہزارروپے ہوگئی ہے۔دس گرام سونے کی قیمت 172 روپے اضافے کے بعد 58 ہزار300 روپے ہوگئی۔ ایک روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد اس کی فی تولہ قیمت 67100 روپے ہوگئی تھی۔سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونا 257 روپے سے بڑھ کر 57527 روپے کا ہوگیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن