• news

پہلا پاکستان سائنس فیئر اگست میں ہوگا: فواد چودھری

اسلام آباد (نیٹ نیوز)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان کے پہلے ’سائنس فیئر‘ کے انعقاد کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فواد چوہدری نے سائنس کے شعبے سے وابستہ پاکستانی نوجوانوں کو یہ نوید سنائی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پہلے 'پاکستان سائنس فیئر' کا انعقاد رواں برس اگست میں اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا جس میں طالبِ علم اپنے پراجیکٹ پیش کر سکتے ہیں۔اس حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ اس ایونٹ میں شرکت کیلئے درخواست وصولی کا سلسلہ جولائی میں شروع ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے کچھ تخلیق کیا ہے اور وہ آپ پاکستان کو دکھانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے تیار ہوجائیں۔

ای پیپر-دی نیشن