مقدمات کی تفصیلات کیلئے عمران کی درخواست سیشن عدالت نے شہباز شریف سے جواب مانگ لیا
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن عدالت میں شہباز شریف کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر شہباز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا گیا ہے ایڈیشنل سیشن جج امجد خان نے سماعت کی عمران خان کے وکیل دلائل دیئے کہ عدالت شہباز شریف کیخلاف درج تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کرے جس پر عدالت نے شہباز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سولہ مئی کو جواب طلب کر لیا شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کر رکھا ہے۔