• news

خورد برد کیس: نیب نے لیگی رہنما رانا افضل کو 16 مئی کو طلب کر لیا

لاہور (نوائے وقت نیوز) نیب نے خوردبرد کیس مسلم لیگی سینئر رہنما رانا افضل خان کو طلب کر لیا۔ نیب کی جانب سے رانا افضل خان کو 16 مئی سہ پہر تین بجے نیب پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔ نیب لاوہر کی جانب سے رانا افضل کو فیصل آباد میں ساحل پرائیویٹ لمیٹڈ کی جاری انکوائری کے سلسلہ میں طلب کیا گیا ہے۔ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم رانا افضل سے تحقیقات کرے گی۔ رانا افضل خحان کو ساحل ہسپتال کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے طلب کیا گیا ہے۔ رانا افضل نوازشریف دور میں وزیرمملکت برائے خزانہ رہ چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن