• news

صوبائی وزیر اوقاف شہید سکیورٹی گارڈ رفاقت کے گھر گئے اہلخانہ سے تعزیت، دہشتگرد سزا سے بچ نہیں پائیں گے: سعید الحسن

لاہور (خصوصی نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ داتا دربار دھماکہ میں شہید ہونیوالے سکیورٹی گارڈ محمد رفاقت کے گھر ریلوے کالونی تعزیت گئے،اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکر ٹری اوقاف ،ایڈمنسٹریٹر داتا دربار سکندر ذولقرنین اور دیگر بھی تھے،وزیر اوقاف شہید گارڈ کے اہلخانہ ، رشتے داروں اور بچوں سے ملے انہوں نے کہا کہ قوم شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتی ہے حکومت شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی حکومت پنجاب سانحہ کے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کو مالی امداد اور ان کے بچوں کی کفالت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اور ان کے سہولت کار قعبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔ دہشت گرد اور ان کے سہولت کار سن لیں،ایسی بزدلانہ کارروائیاںدہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہمارے پختہ عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں۔ دھماکے میں ملوث نیٹ ورک کو جلد بے نقاب کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن